اسلا م آباد،منشیات فروشی ، جرائم میں ملوث7 اشتہا ری ،عادی مجرمان سمیت12جرائم پیشہ عناصر گرفتار

جمعرات 25 جولائی 2024 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2024ء) اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث7 اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت12جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے منشیات اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ''نشہ!اب نہیں ''تحریک اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث07 اشتہا ری وعادی مجرمان سمیت12 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا، تھا نہ کو ہسار پولیس نے ملزم سید علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول برآمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم مصدق علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم باز محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 550گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کورال پولیس نے ملزم حما د کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 300گر ام ہیروئن برآمد کرلی، تھا نہ نیلور پولیس نے ملزم وراثت علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گی جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں اور عادی مجرمان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیوالی خصوصی مہم کے دوران07مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ''پکار''15-یا ''آئی سی ٹی ''15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔