:نوشہرہ نظام پور کے علاقے دروازگئی میںکوئلے کی کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ، تین کان کن جابحق،چار کان کنوں کو زخمی

جمعہ 26 جولائی 2024 20:55

Qنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2024ء) نوشہرہ نظام پور کے علاقے دروازگئی میںکوئلے کی کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ہوا ۔پولیس کے مطابق کوئلی کی کان میں رات گئے زوردار دھماکہ ہوا جس سے زیرزمین کان بھٹ گئی اور اس میں کام کرنے والے سات کان کن پھنس کر رہ گئے۔کوئلہ کی کان میں دھماکہ میں پھنس جانے والے کان کنوں کو نکالنے کے لیے مقامی محنت کشوں نے آپنی مدد آپ کے تحت چار کان کنوں کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ تین کان کن جابحق ہوگئے۔

پولیس زرائع کے مطابق زخمی کان کنوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیاجبکہ جابحق کان کنوں کی موت کے تصدیق کے بعد انکی میتیں مقامی علاقے شانگلہ روانہ کردی گئی۔پولیس کے مطابق : نظام پور دروازگئی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین مزدور جاں بحق ہوئے جس میں دو سکے بھائی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے مطابق جابحق کان کنوں میںدو سکے بھائی مسمیآمین علی اور عظیم اللہ پسران آمان اللہ اور مسمی بخت زادہ ولدشان بصری شامل ہیں۔زرائع کے مطابق نظام پور دروازگئی میںکوئلے کی کان کنی کے دوران گیس دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے تینوںکان کن کی میتیں ضلع شانگلہ روانہ کردی گئی۔جہاں پر تمام کان کنوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔