امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر مصری اور قطری حکام سے روم میں ملاقات کریں گے

ہفتہ 27 جولائی 2024 14:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2024ء) امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کل(اتوار کو) روم میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مصری اور قطر ی حکام سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ولیم برنز اتوار کو قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی اور مصری اور اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان سے ملاقات کریں گے، اور غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :