خضدار لیویز فورس کی زہری میں کارروائی ،اغواء کیس میں مطلوب 4 ملزم گرفتار

ہفتہ 27 جولائی 2024 22:00

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2024ء) خضدار لیویز فورس کی زہری میں کاروائی اغواہ کے کیس میں مطلوب 4 ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون و اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کے ہدایت پر لیویز فورس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری لیویز انچارج عطااللہ زہری کی سربرائی میں لیویز فورس زہری کے جوانوں نے کامیاب چھاپہ مار کر مقدمہ نمبر 07/24 بجرم زیر دفعہ 365،147،148،149 ت پ میں مطلوب ملزم ثنااللہ ولد جورک خان ،ناصراحمد ولد ثنااللہ ،غلام رسول ولد حضوربخش ،،ہدایت اللہ ولد عزت اللہ کو گرفتار کرکے بند حوالات کیامزید تفتیش جاری، لیویز فورس خضدار جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا ہیں امن و امان قائم رکھنے کیلیے اشتہاری ،مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیاں یونہی جاری رہیں گی۔

اردو پوائنٹ ویڈیوز

متعلقہ عنوان :