ڈپٹی کمشنر جہلم نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر دیا

جسکا مقصد چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانا اور جہلم کے محنتی کاروباری افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 7 اگست 2024 16:57

ڈپٹی کمشنر جہلم نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اگست 2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر دیا۔ جس کا مقصد چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانا اور جہلم کے محنتی کاروباری افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس نمائش میں جہلم کے مقامی کاروباروں کی دلچسپ کہانیاں اور ان کے پروڈکٹس کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ اس نمائش کا انعقاد مقامی کاروباری حضرات کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو عوام تک پہنچا سکیں اور اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں۔ انہوں نے مقامی کاروباری حضرات کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی نمائش ہمارے شہر کے کاروباری ماحول کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، یہ نمائش مقامی معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی ہے، نمائش میں مختلف اسٹالز لگائے گئے جہاں مختلف مصنوعات جیسے ہینڈی کرافٹ، فوڈ آئٹمز، کپڑے اور دیگر مصنوعات کو پیش کیا گیا۔ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نمائش کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :