تحصیل پنڈدادنخان میں کوئی بھی بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر

نہیں چلنے دیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 9 اگست 2024 16:44

تحصیل پنڈدادنخان میں کوئی بھی بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2024ء ) : زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر قائم بھٹہ خشت کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان کی عملے کے ہمراہ کاروائی چیکنگ کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والے بھٹہ خشت مکمل طور پر گرانےاور بند کرنے کے آرڈرز۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں بڑھتی ہوئی پولیوشن کے باعث پنجاب ہائی کورٹ اور گورنمنٹ اف پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ارڈر کے مطابق کوئی بھی اینٹوں کا بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا اسسٹنٹ کمشنر پنڈدار خان ڈآکٹر حلیمہ منیر نے ڈپٹی کمشنر جہلم حکومت پنجاب اور عدالت کے حکم پر عمل درامد کرانے کے لیے کاروائی کرتے ہوئے زگ ذیگ ٹیکنالوجی نہ ہونے پر بھٹوں کو گرانے اور مکمل طور پر بند کرنے کے لیے کاروائیاں شروع کر دیں۔