آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے محمکہ موسمیات

ہفتہ 7 ستمبر 2024 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا،تاہم وسطی اور با لا ئی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہوا،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش منڈی بہائوالدین میں 27 ملی میٹر ہوئی۔ اسی طرح سیالکوٹ (ایئرپورٹ 21، سٹی 15)، سرگودھا( سٹی) 20، حافظ آباد 17، جوہر آباد 08، گجرات 06، لاہور(سٹی)، نورپورتھل 05،بھکر 03،لیہ 02 اور شیخوپورہ میں 01 ملی میٹر با رش ریکا رڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد رہا۔

لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح87فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریونیو سوسائٹی میں112، یو ایم ٹی107،سید مراتب علی روڈ پر137،یوایس قونصلیٹ 105،پاکستان انجینئرنگ سروسز 152،سی ای آر پی آفس 97،نٹسول آفس137 ،ٹھوکر نیا ز بیگ 96 اور عسکری ٹین میں 90ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔