zملک بھر میں یوم بحریہ اتوار8ستمبر کو جوش و جذبے سے منایا گیا

اتوار 8 ستمبر 2024 16:35

Xاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2024ء) ملک بھر میں یوم بحریہ اتوار8ستمبر کو جوش و جذبے سے منایا گیا ۔یوم بحریہ کے موقع پر خصوصی وڈیو ''ہر لحظہ تیار'' جاری کی گئی ۔خصوصی ویڈیو بحری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع سے جڑے ہر طرح کے چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں اور تیاریوں کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں پاکستان بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت اور مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔یہ ویڈیو خراج تحسین ہے پاکستان بحریہ کے جوانوں کے لازوال عزم کو جنہوں نے 1965 اور 71 کی جنگوں میں شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کیں اور دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔یہ ویڈیو سلام ہے ان جراُتوں حوصلوں اور جذبوں کو جو دشمن کے عزائم نذر خاک کرتے ہیں۔یہ ویڈیو پیغام ہے کہ پاکستان بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع اور جنگی تیاریوں جیسی بنیادی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے ہر لحظہ تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :