گوجرانوالہ میں پہلی پنجاب پریمئر لیگ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں

ہفتہ 14 ستمبر 2024 21:58

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2024ء) گوجرانوالہ میں پہلی پنجاب پریمئر لیگ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔فلڈ لائٹس میں ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے مقابلے 4سے 11اکتوبر تک ہوں گے جس میں صوبہ بھر سے 8ٹیمیں حصہ لیں گی اور کل 15میچز کھیلے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمدطارق قریشی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توفیق عمر،سی ای او پنجاب پریمئر لیگ عبدالرئوف نے بھی اظہارخیال کیا۔اس موقع پر پنجاب پریمئر لیگ اور ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ پنجاب پریمئر لیگ کے تمام مقابلے جناح اسٹیڈیم میں ہوں گے،ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں پنجاب سے ہوں گی تا ہم ان ٹیموں میں ملک بھر سے پاکستان کرکٹ کے انٹرنیشنل اور نیشنل سٹارز شامل ہوں گے۔\378