آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان

سسٹم کے زیرِ اثر آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں،ماہرموسمیات

پیر 16 ستمبر 2024 14:59

آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ماہرِ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک شدید کم دباؤ موجود ہے، ڈیپ ڈیپریشن سائیکلون بننے سے پہلے کا ایک مرحلہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 یا 21 ستمبر تک یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں، یہ سسٹم بارش کا سبب بنے گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :