ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی

بدھ 18 ستمبر 2024 19:20

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ  قیمت میں 300 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 257 روپے کی کمی کے بعد 229,767 روپے سے کم ہو کر 229,510 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 210,620 روپے سے کم ہو کر 210,384 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,587 ڈالر سے کم ہو کر 2,569 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :