پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 82 ہزار عبور کر گیا

جمعرات 19 ستمبر 2024 18:07

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 82 ہزار عبور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 417 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 878 پر آ گیا۔

(جاری ہے)

آج حصص بازار میں کاروبار کے دوران انڈیکس 82 ہزار کی سطح بھی عبور کی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔