سپریم کورٹ مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرے‘مرکزی علما ء کونسل

جمعرات 26 ستمبر 2024 15:00

سپریم کورٹ مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرے‘مرکزی علما ء کونسل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2024ء) چیئرمین مرکزی علما ء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے کہاکہ سپر یم کور ٹ مبار ک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرے، پاکستان کے مسلمان حضورﷺ کی ختم نبوت پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی قطعا اجازت نہیں دے سکتے،عقید ختم نبوتؐ اور دفاع پاکستان کیلئے تمام قوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ کانفر نس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مرکزی جنرل سیکرٹری مرکزی علما کونسل مولانا شاہ نواز فاروقی سمیت دیگر جید علما ء کرام نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ تفصیلی فیصلہ بھی جلد جاری کیا جائے اگست میں مختصر فیصلہ جو دیا گیا ہے اس سے پاکستان میں خوشگوار ماحول بنا ہے چونکہ تمام مکاتب فکر یکجان ہو کر عقید تحفظ ختم نبوت کیلئے یکجان نظر آئے انہوں نے کہا کہ بعض غیر ملکی اخبارات اور چینل قادیانیت نوازی کررہے ہیں اور پاکستان اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں جبکہ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان کی تمام دینی جماعتیں پاکستان کی نظریاتی اساس کے محافظ ہیں۔