خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، 3ملزمان گرفتار

تینوں ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے تھے

جمعرات 26 ستمبر 2024 16:34

خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، 3ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2024ء) خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ لاہور کے قریب روڑا گائوں میں پیش آیا۔ چوکی لکھوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے ہیئر اور روڑا گائوں سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی شناخت افضال، امانت اور ذوالفقار کے نام سے ہوئی۔ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق ملزم افضال نے متاثرہ خاتون کو اس کا ماموں بن کر گھر سے باہربلایا۔ خاتون کے گھر سے نکلتے ہی ملزم افضال زبردستی انہیں قریبی کھیت میں لے گیا جہاں اس کے 2ساتھی چھپے ہوئے تھے۔ تینوں ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔