دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، رانا مشہود احمد خان

جمعرات 26 ستمبر 2024 16:57

دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، رانا مشہود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2024ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے رزمک ، شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 خوارج کو جہنم واصل کیا،دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔