بھارتی فلمساز نے نیٹ فلکس پر دھوکا دہی کا الزام لگادیا

جمعرات 26 ستمبر 2024 23:06

بھارتی فلمساز نے نیٹ فلکس پر دھوکا دہی کا الزام لگادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2024ء) دنیا کے بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز میں سے ایک نیٹ فلکس پر بھارتی فلمساز واشو بھگنانی نے دھوکا دہی کا الزام عائد کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشو بھگنانی نے دعوی کیا کہ نیٹ فلکس پر میرے 47 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، دوسری طرف او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اسالزام کی تردید کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ بھارتی فلمساز واشو بھگنانی نے کہا کہ نیٹ فلکس انڈیا پر میرے 47 اعشاریہ 37 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے ان کی 3 حالیہ فلموں، ہیرو نمبر 1، مشن رانی گنج اور بڑے میاں چھوٹے میاں کے حقوق کے معاملے میں دھوکا دہی کی ہے۔واشو بھگنانی نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ رقم نیٹ فلکس انڈیا سے تاحال موصول نہیں ہوئی ہے، اس لیے لاس گاٹس پروڈکشن سروسز انڈیا میں شکایت درج کرائی ہے۔دوسری طرف نیٹ فلکس انڈیا نے الزامات اور دعووں کی تردید کی اور کہا کہ ہمارا بھارتی تخلیق کاروں کے ساتھ شراکت داری کا مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے، ہم اس تنازع کے حل کیلئے حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :