طلاق کی افواہیں، ایشوریا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

جمعرات 26 ستمبر 2024 23:08

طلاق کی افواہیں، ایشوریا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2024ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں کئی عرصے سے سرگرم ہیں لیکن ایشوریا کی نئی وائرل ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا دعوی ہے کہ انھوں نے اس ویڈیو کے ذریعے تاحال ابھیشیک سے تعلق کی وضاحت کی ہے۔تاہم اب سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر حال ہی میں ایشوریا کی پیرس فیشن ویک سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو میں میں ایشوریا کو پہلے کیمرے کے سامنے ہاتھ میں پہنی وی شیپ کی انگوٹھی کو واضح کرتے دیکھا گیا جس سے متعلق صارفین کا ماننا ہے کہ ایشوریا کے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی ان کی شادی کی ہے جس کو کیمرے کے آگے واضح کرکے انھوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ اور ابھشیک تاحال ایک ساتھ ہیں۔اگرچہ ابھیشیک کے بعد ایشوریا کی جانب سے کوئی واضح تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ ایشوریا کی شادی کی انگوٹھی کے ساتھ واپسی اس بات کی تصدیق ہے دونوں شخصیات اب بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔