ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی4نئی کتب شائع ہو گئیں

ہفتہ 28 ستمبر 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2024ء) تحر یک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 4نئی کتب شائع ہو گئی ہیں۔ ان 4نئی کتب میں تصوف کا لغوی استحقاق اور معنوی استحقاق، وارثت اور وصیتفنِ نعت نگاری دینی،تاریخی،علمی اور لسانی پہلواور انگریزی کتاب ایکسپوزنگ یزید شامل ہیں۔ کتاب وراثت اور وصیتفی زمانہ اہم ترین دینی اور سماجی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں قرآن وسنت کی روشنی میں بنیادی اصول اور تعلیمات بیان کی گئی ہیں۔شیخ الاسلام نے تصوف کے انتہائی اہم موضوع پر جو کتاب تحریر کی ہے اس میں تصوف کی اصل اورفلسفہ کو بڑے مدلل انداز کے ساتھ پیش کیا ہے۔اسی طرح یزید پر طعن کے مسئلہ پرڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اردو میں کتاب تحریر کی تھی جسے اب ایکسپوزنگ یزید کے نام سے انگریزی زبان میں ترجمہ کے ساتھ شائع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :