روپے کا استحکام مضبوط ترسیلات زر کی آمد کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے . رپورٹ
ترسیلات زرعالمی منڈیوں کے اتار چڑھاﺅکے درمیان پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی لائف لائن کا کام کرتی ہیں. معاشی ماہرین
میاں محمد ندیم منگل 1 اکتوبر 2024 15:19
(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں، ترسیلات زر کی آمد 2.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو اگست 2023 میں 2.09 بلین ڈالر سے بڑھ گئی ہے تاہم جولائی 2024 میں ریکارڈ کیے گئے 2.99 بلین ڈالر کے مقابلے آمدن میں معمولی کمی واقع ہوئی مجموعی طور پر مالی سال 2024-25 کے ابتدائی دو مہینوں جولائی تا اگست میں ترسیلات زر 44 فیصد بڑھ کر 5.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو مالی سال 25 کے پہلے دو مہینوں کے دوران تقریبا 3 بلین ڈالر کی اوسط ماہانہ آمد مالی سال 24 میں 2.68 بلین ڈالر ماہانہ کی پورے سال کی اوسط سے خاصی بہتر ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ترقی کی رفتار پائیدار ہو سکتی ہے. نامور ماہر معاشیات اور سسٹین ایبل ڈو یلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ترسیلات زر کو راغب کرنا پاکستان کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے ادائیگیوں کے توازن کے خسارے کو کم کرنے اور مجموعی معاشی استحکام میں مدد فراہم کرتا ہے. انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت زر مبادلہ کی شرح میں استحکام برقرار رکھنے میں ناکام رہی تو یہ ترقی رک سکتی ہے روپے اور ڈالر کی برابری جو کہ معاشی جذبات کا ایک طویل بیرومیٹر ہے ترسیلات زر کی آمد کے طریقہ کار میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے پاکستان کے لیے روپے کو مستحکم رکھنا صرف افراط زر کو روکنے یا درآمدات کو مستحکم کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ رسمی مالیاتی نظام میں ترسیلات زر کو جاری رکھنے کے بارے میں بھی ہے روپے میں کوئی بھی اہم اتار چڑھاﺅ سرکاری چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کی آمد میں کمی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم کارکن غیر رسمی طریقوں کو ترجیح دے سکتے ہیں جو بہتر شرحیں پیش کرتے ہیںجب روپیہ مستحکم رہتا ہے توپاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رقم سرکاری بینکنگ چینلز کے ذریعے بھیجیں کیونکہ وہ شفاف شرح مبادلہ اور بہتر منافع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر کی آمد کو مضبوط بنانے کے لیے جدید اقدامات کو نافذ کرنا بشمول ڈیجیٹل حل جو رقم کی منتقلی کو آسان اور زیادہ محفوظ بناتے ہیں بینکوں اور مجاز ایکسچینج کمپنیوں کے منافع کے بڑھتے ہوئے مارجن نے سرکاری چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کو مزید ترغیب دی ہے خاص طور پر مشرق وسطی اور دیگر خطوں میں یومیہ اجرت والے کارکنوں کی طرف سے بھیجی جانے والی چھوٹی رقوم کے لیے یہ پالیسیاں مالی شمولیت کی حوصلہ افزائی اور کم آمدنی والے تارکین وطن کے لیے رسمی بینکنگ خدمات تک رسائی کو وسیع کرنے کی حکومت کی وسیع حکمت عملی سے ہم آہنگ ہیں.
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں مختلف جرائم میں ملوث ہزاروں پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا اچانک دورہ، شہریوں کا پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اظہارِ اطمینان
-
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہبازشریف
-
فوجی عدالتوں نے نو مئی کے احتجاج میں ملوث پچیس ملزمان کو سزائیں سنا دیں
-
پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
9 مئی کے مجرموں نے اعترافی بیانات میں عمران خان کی فوج مخالف تقاریر کو ذمہ دار قرار دیدیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں فتنہ الخوارج کے 4 کارندوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے
-
برطانیہ میں گزشتہ برس نومولود لڑکوں کا مقبول ترین نام محمد رہا
-
کرسمس مارکیٹ حملہ: چار ہلاکتیں، جرمن چانسلر ماگڈے برگ کے دورے پر
-
آج 9 مئی کے کرداروں کو سزائیں ہوئیں جس سے امید کی کرن جاگی ہے ، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.