اسرائیل کی زمینی افواج اور حزب اللہ آمنے سامنے‘آپریشن کے دوران آٹھ فوجی ہلاک ہوئے ہیں.اسرائیلی فوج کا اعتراف
حزب اللہ کا متعددٹینک تباہ کرنے کا دعوی‘حزب اللہ گوریلا کاروائیوں کو ترجیح دے گی.عسکری ماہرین‘ اعلانات کے برعکس اسرائیل کی بیروت میں لبنانی پارلیمان کی عمارت کے قریب بمباری
میاں محمد ندیم جمعرات 3 اکتوبر 2024 14:28
(جاری ہے)
اسرائیل نے لبنان میں پناہ گزین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ابھی اپنے علاقوں میں واپس نہیں جاسکتے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ مخصوص علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیںادھر لبنان کے جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے جنگجوﺅں اور اسرائیلی افواج کے درمیان آنے سامنے لڑائی شروع ہوگئی ہے اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقوں میں جنگی طیاروں نے فوجیوں کی معاونت کی اس کے مطابق جھڑپوں کے دوران حزب اللہ کے دوجنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور تنظیم کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران اس کے آٹھ فوجی ہلاک ہوئے ہیں ان میں سے اکثر ایگوز اور گولانی بریگیڈ کے کمانڈوز تھے. حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوﺅں نے اسرائیلی کمانڈوز پر اینٹی ٹینک میزائلوں سے حملہ کیا اور جھڑپوں میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو کفرکلا کے گرد و نواح میں دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مارون الراس میں تین اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ کیے گئے. عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ حزب االلہ نے جنوبی لبنان میں کئی برسوں تک انفراسٹرکچر تعمیر کیا ہے جس میں زیرزمین سرنگوں کا جال بھی شامل ہے ایسے حالات میں حزب اللہ گوریلا کاروائیوں کو ترجیح دے گی کیونکہ اس کے پاس ایسی جنگ کے لیے ہزاروں تربیت یافتہ جنگجو ہیں اور وہ علاقے کو بخوبی جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوریلا جنگ اسرائیل کے لیے ایک دلدل ثابت ہوسکتی ہے جس سے نکلنے کے لیے بھاری نقصان کے ساتھ اسے بہت وقت بھی لگے گا. ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کا بیشتر علاقہ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے لہذا اسرائیل کو فضائی سپورٹ کا استعمال بڑی احتیاط سے کرنا پڑے گا کیونکہ اس کی اپنی زمینی افواج بھی وہاں موجود ہیں جبکہ حزب اللہ جیسے گروپ کھلی جنگوں میں بڑی فوجی طاقتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے لہذا ان کی مہارت گوریلا جنگ میں ہوتی ہے اور یہ چھوٹی ٹولیوں میں اچانک چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہیں تو خیال کافی حد درست ہے کہ اسرائیل آخرکار حزب اللہ کے ٹریپ میں آگیا ہے جس کے لیے حزب اللہ نے بہت قربانیاں دی ہیں . ادھر اسرائیل نے اپنے اعلانات کے برعکس لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں مرکزی بیروت کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم تھا. اسرائیل کا بیروت کے مرکز میں یہ پہلا حملہ ہے اس کا ہدف لبنان کے پارلیمنٹ سے صرف کچھ میٹر کے فاصلے پر ہے اسرائیل نے پانچ دیگر فضائی حملے بھی کیے جن میں ضاحیہ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا حزب اللہ کا دعوی ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کے دوران اسرائیل کے ٹینک تباہ کیے ہیں تنظیم نے اپنے جنگجوﺅں کی مدد سے اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے. اسرائیلی فوج کے مطابق زمینی کارروائی کے لیے اضافی دستے اور اسلحہ پہنچ چکا ہے جس کی مدد سے لبنان میں سرحد کے قریب قائم انفراسٹرکچر تباہ کیا جائے گا لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں 46 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میںامریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک امریکی مستقل رہائشی بھی شامل ہیں.
مزید اہم خبریں
-
مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کشیدگی کم کرنے کی سمت قدم: رپورٹ
-
تنازعات میں پھنسی منقسم دنیا میں تشدد اور نفرت میں اضافہ، وولکر ترک
-
دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں میں چار گنا اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
چائے کافی کی بڑھتی قیمتوں سے خوراک کے اخراجات میں اضافہ
-
پاکستان کے ساڑھے 10 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے
-
ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
-
پاکستان کے شہری علاقوں سے 40، دیہی علاقوں سے 36 فیصد ملک چھوڑنے کو تیار‘سروے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قوم سے باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کی
-
حکومت کی روایت یہی ہے کہ پی ٹی آئی کواحتجاجی جلسہ نہیں کرنے دیں گے
-
نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے سے پیچھے ہٹ گئے تو عوام نے مسترد کردیا
-
وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس اٹھارہ نومبر کو طلب کرلیا
-
وزیرِاعظم شہبازشریف نے ایس آئی ایف سی کا اجلاس 18نومبر کو طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.