دبئی اسلامک بینک گلستان جوہر کامران چورنگی برانچ کی اے ٹی ایم مشین گزشتہ2 ماہ سے خراب

جمعرات 3 اکتوبر 2024 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) دبئی اسلامک بینک گلستان جوہر کامران چورنگی برانچ کی اے ٹی ایم مشین گزشتہ2 ماہ سے خراب ہے ،شہریوں کو رقم نکلوانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل) گلستان جوہر کامران چورنگی برانچ کی اے ٹی ایم مشین گز شتہ2 ماہ سے خراب ہے جبکہ گلستان جوہر کے قرب و جوار میں قائم دیگر بینکوں کی بھی بیشتر اے ٹی ایم مشینوں پر مشین عارضی طور پر بند ہے کے نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں،اسی طرح بینک کے دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈز نے اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کے چارٹ لگا د یے ہیں،دیگر بنیکوں کی ا ے ٹی ایم مشینوں کی طرح دبئی اسلامک بینک کی اے ٹی ایم مشین خرابی کی وجہ سے صارفین بینکوں کے چکر کاٹتے دکھائی دیتے ہیں