ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج کی زیر صدارت اجلاس ، ہنگلاج مندر میں سالانہ تہوار کی سیکورٹی ودیگر امور زیر غور

جمعرات 3 اکتوبر 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج احمد بلوچ کی زیر صدارت ہنگلاج مندرسب تحصیل لیاری میں سالانہ تہوار کے دوران سیکورٹی ودیگر سہولیات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹرعبدالحمید بلوچ، میونسپل کمیٹی اوتھل کے اسسٹنٹ عبداللہ رونجہ نائب تحصیلدارلیاری خان محمد،سب انسپکٹربشیراحمد رونجھو، ہنگلاج مندر کے ممبران پرکاش کمار لاسی مولچند لیلانی ،او ایس آئی پولیس اور ہنگلاج ماتا ویلفیئر کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تہوار کے حوالے سے مختلف امور زیر غور لائے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر مندر میں ہونے والے نوراتری تہوار کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے جبکہ صحت کی سہولت کے لیے ڈسپنسری اور ایمبولینس کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی اقدامات کے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :