Live Updates

پی ٹی آئی کے 2014ء کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10 سال بعد سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 15:47

پی ٹی آئی کے 2014ء کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10 سال بعد سماعت کیلئے مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے 2014ء کے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10 سال بعد لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔تحریکِ انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اے کے ڈوگر انتقال کر چکے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2014ء میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف درخواستیں درخواست گزار اے کے ڈوگر سمیت دیگر نے دائر کی تھیں۔درخواستوں میں عوامی تحریک، جماعتِ اسلامی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف دھرنا دیا، دونوں رہنماؤں نے طویل دھرنا دے کر توہینِ عدالت کی، لہٰذا عدالت ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات