بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی ہے، عظمی بخاری

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 22:06

بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے۔عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں اسرائیلی مددگاروں کو احتجاج کی دعوت کب ملتی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کو ملک دشمن احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے۔

ان لوگوں میں ملکی وقار ، ملکی سالمیت ، سلامتی اور خود مختاری جیسی سوچ دور تک موجود نہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں۔ ان کا مشن ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنا ہے۔ فتنہ پارٹی کے ریاست مخالف احتجاج میں افغان شہریوں کی شرکت کئی سوالات کھڑے کررہی ہے۔ احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی گرفتاری ان کے عزائم بے نقاب کرتی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی نے قسم کھائی ہے پاکستان میں امن اور خوشحالی قائم رہنے دینا۔ اس فتنے کے لیے اسرائیلی، افغانی اور بھارتی لابیاں مری جا رہی ہیں۔ پنجاب کے باشعور اور عقلمند لوگوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔