بلاول بھٹو زرداری کا جمہوریت کیلئے کردار بہت اہم ہی: نثار کھوڑو

بانی پی ٹی آئی کو سزا عدالت نے سنائی ہے تو رہائی کے لیے بھی عدالتوں سے رجوع کریں‘گفتگو

پیر 7 اکتوبر 2024 22:41

بلاول بھٹو زرداری کا جمہوریت کیلئے کردار بہت اہم ہی: نثار کھوڑو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2024ء) صوبائی صدر پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کردار بہت اہم بن چکا ہے، جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا عدالت نے سنائی ہے تو رہائی کے لیے بھی عدالتوں سے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں جو ووٹ کی عزت نہیں کرتے، بلاول بھٹو بھی پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

صوبائی صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ احتجاج کے نام پر جمہوریت پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اُنہوں نے کہا کہ 48 شرائط مان کر جلسہ کی اجازت لی تھی، اسلام آباد آنے پر کسی کو منع نہیں کرسکتے لیکن آخر یہ کر کیا رہے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ عدالتوں میں جلد انصاف نہ ملنے کی وجہ سے لوگ جرگوں کی جانب جاتے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبوں کی مرضی کے بغیر ارسا ایکٹ میں ترمیم نہیں ہوسکتی۔