پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں استحکام، 100 انڈیکس 5.30پوائنٹس اضافہ کے بعد85669.27پوائنٹس پربند

بدھ 9 اکتوبر 2024 22:59

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں استحکام، 100 انڈیکس 5.30پوائنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوکاروبارمیں استحکام رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 5.30پوائنٹس کے اضافہ کے بعد85669.27پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر448کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔208کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،172کی قیمتوں میں کمی اور68کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر596.052ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 31.34 ارب روپے ریکارڈکی گئی۔کے ایس ای 30انڈیکس 224.90پوائنٹس کی کمی کے بعد27216.22پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 467.61پوائنٹس کی کمی کے بعد129822.19پوائنٹس پربندہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 7.50 ارب روپے کالین دین ہوا۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 55799760 حصص،حب کوپاورکمپنی کے 39666232حصص اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے 32226119 حصص کالین دین ہوا۔ساریتوسپننگ ملز،ایس ایم ای لیزنگ لمیٹداورفرسٹ پروڈنشل مضاربہ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔

متعلقہ عنوان :