وسیم اکرم بیٹنگ سائٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

باجی نامی بیٹنگ ایپ کی پروموشن ویڈیو بھی شیئر کردی، سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن اور ارجنٹائن کے سابق فٹبالر گیبریل بٹسٹوٹا بھی ایڈ میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 اکتوبر 2024 12:53

وسیم اکرم بیٹنگ سائٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اکتوبر 2024ء ) سوئنگ کے سلطان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم بیٹنگ سائٹ (جوئے کی کمپنی) کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔ کھیلوں پر بیٹنگ (جوا) لگانے والی سائٹ باجی کی پروموشن ویڈیو میں کئی معروف شخصیات شامل ہیں جس میں فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ، 44 سالہ سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن اور ارجنٹائن کے سابق فٹبالر گیبریل بٹسٹوٹا شامل ہیں۔

پاکستان میں جوا کمپنی کی تشہیر پر پابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود 58 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے بھارتی بیٹنگ ایپ کمپنی کیلئے پروموشن کیلئے بطور برانڈ ایمبیسیڈر ویڈیو شوٹ کی اور اُسے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر بھی کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ باجی (جوا ایپ) پر سنجیدہ تفریح ​​اور جوش کیلئے میرے ساتھ شامل ہوں، آئیے سنسنی سے لطف اندوز ہوں اور ایک یادیں بنائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزارت اطلاعات و نشریات نے بیٹنگ ہاؤسز سے وابستہ سروگیٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعادہ کیا اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی لائیو کوریج کے دوران اشتہارات کے ذریعے ان ایپلی کیشنز کی تشہیر رکوائیں۔