ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی

جمعرات 10 اکتوبر 2024 21:48

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی کے بعد 232,939 روپے سے کم ہو کر 232,510 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 213,527 روپے سے کم ہو کر 213,134 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,050 روپے اور 2,614.88 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,617 ڈالر سے کم ہو کر 2,613 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :