اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے، فلسطین میں امن آئے بغیر دنیا میں امن نہیں آسکتا،وزیراطلاعات

جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:24

اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے، فلسطین میں امن آئے بغیر دنیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑنے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ‘یہ قربانی ہم نے دنیا کے امن کیلئے دی‘ایس سی اوکانفرنس میں فلسطین پر بھی بات ہوگی، اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے، فلسطین میں امن آئے بغیر دنیا میں امن نہیں آسکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کلائمٹ چینج کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا ‘کلائمٹ چینج کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او سے قبل ایک تقریب کی ضرورت تھی ،آج ایس سی او کے دس مستقل ممبر ہوچکے ہیں ،انسانیت اور مستقبل کیلئے اس فورم کی کوششیں قابل تعریف ہیں ‘ ہماری معیشت دن بدن بہتر ہورہی ہے ُایس سی او کے پاکستان میں ہونے سے پاکستان کو تقویت ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ‘یہ قربانی ہم نے دنیا کے امن کیلئے دی‘کلائمٹ چینج کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا ‘کلائمٹ چینج کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ کلائمٹ چینج کیلئے بہت زیادہ تعاون اور کام کرنے کی ضرورت ہے ‘آستانہ میں ہم نے فلسطین کے مسئلے کو اٹھانے پر زور دیا ‘وزیر اعظم شہباز شریف نے خود بھی جاندار طریقے سے فلسطین کی آواز اٹھائی ُاس دفعہ بھی ایس سی او میں فلسطین کے مسئلے پر بات ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں امن کے بغیر دنیا میں امن ناممکن ہے ‘فلسطین میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے نسل کشی جاری ہے ‘وائٹ فاسفورس اور بیلسٹک میزائل کا ہسپتالوں اور بچوں پر استعمال کس جنگی اصول کے تحت ہوتا ہے‘اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔