چیئرمین پی سی بی کا قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ء کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 10 اکتوبر 2024 23:05

چیئرمین پی سی بی کا قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ء کے والد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ء کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،چیئرمین پی سی بی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔