ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی

قومی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بنا سکی، تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ 0-1 کی برتری حاصل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اکتوبر 2024 11:44

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اکتوبر 2024ء ) ملتان ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کیا، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال نے 7ویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 63 کے انفرادی اسکور پر جیک لیچ کا شکار بنے اور وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی 8 نسیم شاہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 55 رنز بناکر نٹ آؤٹ رہے۔ انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ اس سے قبل ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کردی، انگلش ٹیم کو گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔ دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ آغا سلمان، عامر جمال اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو صفر پر پہلا دھچکا لگا ، کپتان شان مسعود 11، بابراعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

سلمان کے 49 گیندوں پر 41* اور جمال کے 48 گیندوں پر 27* رنز نے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کو 152/6 تک پہنچا دیا۔ ہوم ٹیم اب انگلینڈ کی پہلی اننگز کے ٹوٹل سے 115 رنز پیچھے ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن اور بریڈن کرس نے دو، دو جبکہ کرس ووکس اور چیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔