دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ نہ ہوتے تو منفی تاثر جاتا: گورنر کے پی فیصل کنڈی

صوبے میں امن کے لیے اپنی سیاست کو ایک طرف رکھا ہے‘امن کیلئے اکٹھے ہوئے ،بیان جاری

جمعہ 11 اکتوبر 2024 15:03

دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ نہ ہوتے تو منفی تاثر جاتا: گورنر کے پی فیصل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2024ء) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کل دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہ ہوتے تو منفی تاثر جاتا۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے لیے اپنی سیاست کو ایک طرف رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلے بھی کہتا رہا ہوں کہ صوبہ خیبر پختون خوا کا امن تباہ کر دیا گیا ہے۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی میٹنگ کا ون پوائنٹ ایجنڈا امن کا قیام تھا۔

متعلقہ عنوان :