وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار سموگ پالیسی فریم کی گئی ہے‘عاشق حسین کرمانی
جمعہ 11 اکتوبر 2024 19:34
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری ماحولیات پنجاب جہانگیر انور نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سموگ ایک زہر قاتل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چاہتی ہیں کہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھراماحول فراہم کیا جائے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت اور ماحولیات سموگ کنٹرول کیلئے شانہ بشانہ کام کریں۔ امسال صوبہ میں زراعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ1 ہزار سپرسیڈرز دھان کی کٹائی کیلئے آپریشنل ہوں گے۔اس جدید مشینری کے استعمال سے دھان کی باقیات کو کار آمد بنایا جائے گا جس سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ امسال صوبہ پنجاب میں دھان کے زیرکاشت66 لاکھ ایکڑ رقبہ لایا گیا تھا اوراب اس کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔دھان ہماری اہم نقد آور فصل ہے۔ گزشتہ برس دھان کی برآمد سی4 ارب ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا تھا۔ضرورت اس امر کی ہے کاشتکاروں کو اس فصل کی باقیات کی تلفی کیلئے آگاہی فراہم کی جائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت توسیع و فیلڈکے افسران ترقی پسند کاشتکاروں سے رابطہ کرکے انہیں قائل کریں کہ دھا ن کی باقیات کی تلفی کیلئے جدید مشینری خرید کریں تاکہ سموگ سے بچا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ امسال دھان کی فصل گزشتہ سال کی نسبت 9.33 فیصد زائد رقبہ پر کاشت ہوئی ہے۔سموگ کنٹرول کیلئے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کی فوری رپورٹ اور قانون کے مطابق فوری کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اب تک 14 لاکھ52 ہزار ایکڑ رقبہ پر دھان کی کٹائی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اوردھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی131 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے عناصر کو اب تک11 لاکھ78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات جہانگیر انور نے کہا کہ محکمہ ماحولیات ہر قدم پر محکمہ زراعت کے ساتھ ہے اور دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے عناصر کی امسال فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں سپشل سیکرٹری زراعت پنجاب آغا نبیل، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) پنجاب کیپٹن(ر)وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہمیں معاشرتی مسائل کے حل کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
سکولوں کے ہیڈز اور پرنسپلز کے ٹیسٹ اس شرط پر مخر کر تا ہوں کہ وہ خود کو ایمپروو کریں،رانا سکندر حیات
-
پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے گئے، پہلے مرحلے میں 2 درجن کے قریب ملزمان کیخلاف انکوائر ی شروع
-
وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
-
لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو مستحق لوگوں کو سرکاری خرچ پر وکلا فراہم کرنے کا آخری موقع دے دیا
-
نجی سکولوں پر موسم سرماکی چھٹیوں کے دوران سکولوں میں ونٹر کیمپ پر لگانے پر پابندی
-
گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، پاراچنار کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عزم
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کی دوسری ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
ساہیوال،17سالہ محنت کش بچے سے اغوا کے بعد جبراً اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج، تین گرفتار
-
ماں سے زبردستی مکان اپنے نام کراکر بے دخل کرنے کا معاملہ،پولیس نے دو بدبخت بیٹوں کو گرفتار کر لیا
-
ملتان،دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے شوٹر سے بیوی قتل کرا دی
-
بلاول بھٹو زرداری کا پورٹ قاسم اتھارٹی میں سی بی اے یونین کے انتخاب میں پیپلز لیبر یونین کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر تشکر کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.