خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل ، رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہاں صوبائی وزیر اور محمد مصدق عباسی مشیر مقرر

جمعہ 11 اکتوبر 2024 22:30

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل ، رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہاں  صوبائی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی سید فخر جہاں کو صوبائی وزیر اور بریگیڈئر (ر) محمد مصدق عباسی کو مشیر مقرر کردیا گیا ۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہان کو بطور صوبائی وزیر اور بریگیڈئر (ر) محمد مصدق عباسی کو بطور مشیر تعیناتی کی سفارش کی تھی ۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس ارسال کردی ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں نئے مشیر کی تعیناتی کی منظوری کی سمری پہلے سے تعینات مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد ارسال کی جائے ۔