Live Updates

جیل میں عمران خان کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی ہے، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی نے اپنے مخالفین کیلئے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی،انہوں نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کے متعدد رہنماوں کو بغیر کسی الزام کے جیل میں رکھا گیا تھا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 16 اکتوبر 2024 11:54

جیل میں عمران خان کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اکتوبر 2024) وزیر دفاع خواجہ نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے اپنے مخالفین کیلئے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی،انہوں نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کے متعدد رہنماو¿ں کو بغیر کسی الزام کے جیل میں رکھا گیا تھا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئیٹ پر اپنے ردعمل میںان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں دی گئیں اور ان کا طبی معائنہ بھی متواتر کیا جاتا ہے ۔

نوازشریف کو اپنی مرتی ہوئی اہلیہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی جب کہ اپوزیشن کے متعدد رہنماوں کو بغیر کسی الزام کے جیل میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حکومت نے کبھی بھی مخالفین پر سختیاں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے عمران خان کی رہائی کے ساتھ ان کے بیٹوں سے ان کا رابطہ دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے پیغام میں لکھا تھاکہ گذشتہ چند ہفتوں میں میرے بیٹوں کے والد، عمران خان کے ساتھ جیل میں برتاﺅ کے حوالے سے سنگین اور تشویشناک خبریں آ رہیتھیں۔ پاکستانی حکام نے ان کے خاندان اور وکلا کی ملاقاتیں روک دی ہیں اور تمام عدالتی سماعتوں کو مو¿خر کر دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما کا اپنے ٹوئیٹ میں مزیدکہنا تھا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10 ستمبر سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان، جو کہ برطانوی شہری ہیں اور لندن میں رہتے ہیں، کے ساتھ ہفتہ وار کالز بھی بند کر دی گئی تھیں۔جمائما نے اپنی پوسٹ میں اس کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے خاندان ان کی جماعت (پی ٹی آئی) کے ارکان اور حامیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ انہیں اور پاکستان میں تمام سیاسی مخالفین کو خاموش کیا جا سکے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھاکہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ حکام نے اب ان کے سیل کی بجلی اور روشنی بھی بند کر دی ہے اور انہیں سیل سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر قید تنہائی میں ہیں۔ ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات