ملتان ،چونگی نمبر 9 سے 8 تک نئی سیوریج لائن ڈالنے کے لئے واسا کواین او سی جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2024 20:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2024ء) ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)رانا سلیم احمد خان نے چونگی نمبر 9 سے چونگی نمبر 8 تک نئی سیوریج لائن ڈالنے کے لئے واسا کواین او سی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈی جی ایم ڈی اے نے این او سی جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونگی نمبر 9سے 8 تک آئندہ چند دنوں میں سیوریج لائن ڈالنے کاکام شروع کر دیا جائے گا،عوام کو ٹریفک مسائل سے بچانے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے با قاعدہ ٹریفک پلان جاری کیا جا رہا ہے،منصوبے کو رواں سال دسمبرتک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سیوریج لائن ڈالنے سے میٹرو روٹ حافظ جمال ،معصوم شاہ روڈ، بوسن روڈ چونگی نمبر چھ سے چونگی نمبر نو ،خانیوال روڈ رشید آباد چوک سے چونگی نمبر نو تک اور پیر خورشید کالونی کےعلاقوں میں سیوریج مسائل حل ہو جائیں گے۔