2024ڈینگی تدارک کے لئے فوگ سپرے میں تیزی لانے کا مطالبہ

جمعرات 17 اکتوبر 2024 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2024ء) پشاور سٹی تحصیل میں ڈینگی کیسوں میں آئے روز اضافہ خطرے کی گھنٹی بجتی ہے تو دوسری طرف ڈینگی تدارک کے لئے اقدامات محز کاغذی کاروائی تک ہی محدود نظر ارہے ہین.پشاور میں بار بار فوگ سپرے و ای آر ایس سپرے کرانے کے حکومتی و ڈسٹرکٹ ہیلتھ دفتر انتظامیہ کے دعوں میں کسی بھی قسم کی صداقت نظر نہیں آرہی ہیں.

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ انتظامیہ کیطرف سے روزانہ درجن کے حساب سے ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز میں فوگ سپرے مکمل کرنا کسی لطیفہ سے کم نہیں کیونکہ اگر اچھے طریقہ سے مکمل ایمانداری سے سپرے کرائی جائے تو بمشکل ایک دن میں ایک ٹیم ایک سے دو ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز کرسکے گی مگر یہاں روزانہ درجن کے حساب سے 10 سے 12 ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز ایک ٹیم کے زریعے کرانے کے دعوے سے سمجھ سے بالاتر ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ پشاور میں روز بروز ڈینگی کسیز میں اضافہ ہورہا ہی.اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی خاتون ممبر کیپیٹل میٹرو پولٹین سٹی گورنمنٹ پشاور ناصرہ عبادت نے حیات آباد کی پی ڈی اے حکام کو درخواست کی بے شک اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پورے حیات آباد میں مکمل طور پر سپرے ہو چکا ہے لیکن ابھی پھر یہ امل دوہری جائے کیونکہ ابھی ہر دوسرے گھر میں ڈینگی کے دو دو تین تین مریض موجود ہے اور یہ بیماری بہت زور میں پھل رہی اس کے لییدوبارہ سپرے کرنا ضروری ہے، ،چئیرمین الطاف ایڈوکیٹ،چئیرمینانتظار خالیل چئیرمین عاطف اعوان و دیگر کا کہنا ہیں کہ حکومت وقت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و دیگر اعلی حکام سے ہنگامی بنیادوں فوگ سپرے کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی کوشش کیساتھ ساتھ بلدیاتی نمایندووں کے زیر نگرانی ڈینگی تدارک سرگرمیوں کے انعقاد کرکے ہدایات جاری فرمائیں.صوبائی مشیر صحت سے مطالبہ ہے کہ ڈینگی تدارک کے لئے جاری سرگرمیوں سے بلدیاتی نمایندووں کر باخبر رکھنے اور انکی نگرانی میں اقدامات جاری رکھنے کے لیے اقدامات و ہدایات تحریری طور پر جاری فرمائیں.