Live Updates

آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کی ہیئت بھی تبدیل ہوسکتی ہے

مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ صرف سنیارٹی کے اصول کو نہ دیکھا جائے، 24 اکتوبر آخری تاریخ ہے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جلد ہوجائے گا۔ مشیر وزارت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اکتوبر 2024 00:10

آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کی ہیئت بھی تبدیل ہوسکتی ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر 2023ء ) مشیر وزارت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کی ہیئت بھی تبدیل ہوسکتی ہے،مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ صرف سنیارٹی کے اصول کو نہ دیکھا جائے،حکومت کی جانب سے ابھی کچھ طے نہیں ہوا۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی چیز حتمی نہیں ہے، آئینی بنچ کی بھی تجویز ہے جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

آئینی کورٹ کا مقصد عوام تک اس کا فائدہ پہنچنا چاہیئے۔ آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کی ہیئت تبدیل ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ صرف ججز کی سنیارٹی کو نہ دیکھا جائے، ہمارے لیے تمام ججز قابل احترام ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا کے ساتھ میٹنگ میں آئینی مسودے پر تحفظات کو اٹھائیں گے، مولانا کے ساتھ رابطہ ہے، وہ عوام کی مرضی کے خلاف نہیں جائیں گے، آئینی ترامیم کیخلاف تحریک میں مولانا بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے میٹنگ میں آئینی مسودے پر بات چیت ہوگی، مولانا کے ساتھ میٹنگ میں تحفظات کو بھی اٹھائیں گے، میرے خیال سے حکومت پہلے نمبرز پورے کرے گی پھر اور مسودہ آئے گا۔ پارلیمنٹ کے اگر اختیارات چھینے گئے تو منظور نہیں ہوگا۔ وزیرقانون نے کہا کہ مسودہ حتمی نہیں مزید کچھ شامل ہوسکتا ہے۔

ہمارا بنیادی مئوقف ہے کہ اگر آئین قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ ہمارا لیڈر عمران خان ہے ، ان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مجھے حکومت کے آئینی مسودے پر شک ہے،کہ اصل مسودہ چھپایا ہوا ہے۔ اگر انسانوں کو ڈنڈے بندوق کے زور چلایا گیا تو ایسے نہیں ہوگا۔ مولانا کے ساتھ رابطہ ہے، وہ عوام کی مرضی کے خلاف نہیں جائیں گے۔ آئینی ترامیم کیخلاف تحریک میں مولانا بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ اگر اسمبلی قانون کو بنیاد بنا کر کوئی فیصلہ کیا گیا تو ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا پھر ہم عوامی اسمبلی لگائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات