فیصل آباد،کاشتکاروں کو چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملےسےبچائو کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

جمعہ 18 اکتوبر 2024 13:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2024ء) محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے بتایا ہے کہ برسیم وغیرہ کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی کاشت کے لئے بھاری میر ا یا قدرے ہلکی میرازمین کاانتخاب کریں اور اسے 3سے4 مرتبہ ہل و سہاگہ دے کر 2سے3 ٹرالیاں فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مکس کر لیاجائے تاکہ ذرخیز زمین تیار ہو سکے۔

انہوں نے بتایاکہ ایک ایکڑ کاشت کے لئے 8کلو گرام صاف ، صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج کاشت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ لشکری سنڈی پتوں کو کھا جاتی ہے اس لئے اس کے خاتمہ اور پروانوں کی تلفی کے لئے روشنی کے پھندے لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر لشکری سنڈی کا حملہ شدت اختیار کرجائے تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے 125سے 140 ملی لیٹر فی ایکڑ سٹیوارڈ کاسپرے بہتر نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :