ایبٹ آباد، نجی سکول کے بچوں میں 70 لاکھ کے سکالرشپ، حج، عمرہ ٹکٹ، گولڈ میڈلز اور لیپ ٹاپ تقسیم

ہفتہ 19 اکتوبر 2024 12:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2024ء) نجی سکول نے ایبٹ آباد کے بچوں میں 70 لاکھ کے سکالرشپ، حج، عمرہ ٹکٹ، گولڈ میڈلز اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ پرنسپل ملک احسن سعید نے یکم جنوری کو 10 حفاظ بچوں کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے ساتھ لے جانے کا اعلان کر دیا۔تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالجز ایبٹ آباد کیمپس میں یوم والدین کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی بانی پرنسپل تعمیر وطن حلیمہ سعید جبکہ اعزازی مہمانان گرامی ڈائریکٹر جنرل تعمیر وطن ملک محسن سعید اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید تھے۔ تقریب میں طلبہ میں 13 حج ٹکٹ، 93 عمرہ ٹکٹ، لیپ ٹاپ، 70 لاکھ روپے کے سکالر شپ، 6 کیش پرائز، 796 گولڈ میڈلزاور 893 سلور میڈلز تقسیم کئے گئے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے فیکلٹی ممبران کو بھی حج، عمرہ ٹکٹس اور اسناد سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :