ن) لیگ لیبرونگ میٹرو پولٹین کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری ریاض الدین صوفی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2024 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ میٹرو پولٹین کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری ، اسلامپورہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ریاض الدین صوفی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کو نور پارک میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں عزیز وا قارب ،سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی رسم قل آج بروز ( اتوار) نور مسجد حیدر روڈ اسلامپورہ میں بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی جبکہ پانچ بجے اجتماعی دعا ہو گی ۔