ضلعی انتظامیہ خانیوال نے گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا آغاز کردیاہے،ڈپٹی کمشنر خانیوال

ہفتہ 19 اکتوبر 2024 15:48

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا آغاز کردیا۔محکمہ زراعت توسیع کو ضلع میں گندم 5 لاکھ 4 ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشت کرانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت ضلعی سطح کی گندم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفی،محکمہ زراعت توسیع اور انہار افسران،کھاد ڈیلرز اور کاشتکار نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کاشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات اور تجاویز،گندم کے بیج کی کوالٹی اور کھادوں کی دستیابی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ محکمہ زراعت توسیع گندم کی کاشت کے ہدف کا حصول یقینی بنائے ضلع میں کھاد کا وافر سٹاک موجود،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کرینگے۔گندم کی کاشت بارے فیلڈ میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نہری پانی کے حوالہ سے بھی شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیئے۔\378

متعلقہ عنوان :