یہ غزہ مذاکرات کو بحال کرنے کا ایک موقع ہے، سربراہ شن بیٹ

مصری انٹیلی جنس کے سربراہ سے یرغمالیوں کے مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا ہے،گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2024 12:40

یہ غزہ مذاکرات کو بحال کرنے کا ایک موقع ہے، سربراہ شن بیٹ
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2024ء) غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی بحالی کے لیے امیدیں واپس آ رہی ہیں کیونکہ شن بیٹ کے سربراہ نے قاہرہ کا دورہ کیا اور اتوار کو مصری انٹیلی جنس کے سربراہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ شن بیٹ کے سربراہ نے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ سے یرغمالیوں کے مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شن بیٹ کے سربراہ نے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ کو بتایا کہ مذاکرات کو بحال کرنے کا یہ ایک موقع ہے۔ اسرائیلی حکومت نے غزہ اور لبنان دونوں میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کے لیے اسرائیل کے اہم اتحادی اور حامی امریکہ کی کئی کوششوں کو مسترد کر دیا۔