امریکا کا میزائل شکن نظام تھاڈ اسرائیل پہنچ گیا ، تنصیب شروع

پیر 21 اکتوبر 2024 13:09

امریکا کا میزائل شکن نظام تھاڈ اسرائیل پہنچ گیا ، تنصیب شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2024ء) امریکا کا جدید میزائل شکن نظام تھاڈ اسرائیل پہنچ گیا ہے ،جس کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نےپیر کو یوکرین پہنچنے سے پہلے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے اپنا جدید میزائل شکن نظام اسرائیل پہنچا دیا ہے اور اب اس کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔

ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم (تھاڈ)امریکی فوج کے فضائی دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہے جس کی اسرائیل میں تنصیب اسرائیل کے پہلے سے ہی مضبوط اینٹی میزائل ڈیفنس میں اضافہ کرتا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ تھاڈ سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا یہ آپریشنل تھا، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسے بہت تیزی سے کام میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اپنی توقعات کے مطابق کام کر رہےہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر کہنا مشکل ہے کہ اسرائیل کیسے حملہ کرے گا،تاہم آخر میں یہ اسرائیل کا فیصلہ ہے اور چاہے اسرائیل اسے مناسب سمجھیں یا نہ سمجھیں اور ایران اسے کیسے سمجھتا ہے ، یہ دو مختلف چیزیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوششیں کرنا جاری رکھیں گے ہر وہ چیز جو ہم کر سکتے ہیں اور امید ہے کہ دونوں فریقین کشیدگی کو کم کرنے کریں گے۔ تو ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے ۔