چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ،پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

پیر 21 اکتوبر 2024 17:44

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ،پروجیکٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2024ء) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے انکلوڑرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور میگا پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، پروجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔