پنجاب یونیورسٹی کی آل پاکستان ایچ ای سی تائیکوانڈو مرد/خواتین چمپئن شپ میںشاندار کارکردگی

پیر 21 اکتوبر 2024 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے ویٹرنری یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز لاہور میں 13ویں آل پاکستان ایچ ای سی تائیکوانڈو ویمن چمپئن شپ 2024 میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔چمپئن شپ میں 17 جامعات نے شرکت کی ۔پنجاب یونیورسٹی ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس حوریہ حسین ٹیم منیجر جبکہ واصف محمود نے اسسٹنٹ منیجر کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میںمنعقدہ 13ویں آل پاکستان ایچ ای سی تائیکوانڈو مین چمپئن شپ 2024ء میں پنجاب یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اس چمپئن شپ میں 16 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد نبیل نے ٹیم منیجرکی ذمہ داری نبھائی ۔ پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس زبیر احمد بٹ نے دونوں ٹیموں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی۔