قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پیر 21 اکتوبر 2024 23:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں آئیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔یہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد آیوڈین کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ تقریب کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی نے نیوٹریشن سیل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تعاون سے کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید،پروفیسر ڈاکٹر شیر ولی،شعبہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے ہیڈ ڈاکٹر سرتاج علی،ڈ ائریکٹر GINORڈاکٹر آصف جیلانی،محمد عباس پروگرام کوآرڈنیٹر نیوٹریشن سیل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جی بی ڈاکٹر نادر شاہ،ورلڈ فورڈ پروگرام محمد یعقوب،حسین علی کوآرڈنیٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی محمد یعقوب ودیگر مقررین نے کہاکہ مشترکہ کوششوں سے گلگت بلتستان میں آیوڈین کی کمی میں کافی حد تک قابو پایا گیا ہے، آیوڈائزڈ نمک کا استعمال لازمی ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میں ذہنی معذوری کو روکنے اور صحت مند غذائیت کو فروغ دینے میں آیوڈین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آیوڈین کی کمی کے عوارض کے بارے میں بیداری پیدا کرنے،آیوڈین والے نمک کے استعمال کو فروغ دینے اور بہتر غذائیت کے لیے مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ تقریب میں عالمی یوم خوراک کے حوالے سے بھی مقررین نے بات کی اور خوراک اور غذائیت کی کمی کے حوالے بہترین منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس حوالے سے آ گاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ متواز ن خوارک کے استعمال سے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتاہے،متوازن خوارک کے استعمال کے حوالے سے انفرادی و اجتماعی سطح پر شعور دلانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :