دبئی ، دس لاکھ درہم کی قیمتی اشیا مالک کو واپس کر نے پر مصری ڈرائیور کو اعزاز عطا

منگل 22 اکتوبر 2024 11:26

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2024ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پولیس نے مصری ٹیکسی ڈرائیو حمادہ ابو زید کو گاڑی سے ملنے والی دس لاکھ درہم کی قیمتی اشیا واپس کرنے پر اعزاز سے نوازا ۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق دبئی میں البرشا پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد السویدی نے حمادہ ابو زید کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے تعریفی سند سے نوازا۔

دبئی پولیس نے دیانتداری اور ذمہ داری کی اقدار کی مثال پیش کرنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اعزاز دبئی پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پارٹنر شپ کے کردار کو فعال بنانے اور اسے پھیلانے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔اس موقع پرحمادہ ابو زید نے کہا کہ ان قیمتی اشیا کو اس کے مالک کے حوالے کرنا ان کا فرض تھا اور سب کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔