ٹیکسلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی و تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل کالعدم قرار دینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

منگل 22 اکتوبر 2024 11:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی اور وائس چانسلر کی تقرری کے لئے سرچ کمیٹی کی تشکیل کو کالعدم قرار دینے کی دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار ڈاکٹر شفقت سعید کی جانب سے وکیل قیصر الزمان عابد نے دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کو کالعدم قرار دے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔