لاس اینجلس اولمپکس 2028ء: منتظمین کا ہندوستانی فینز کو راغب کرنے کیلئے نیویارک میں میچز کروانے پر غور

لاس اینجلس میں میچز رات 8 بجے شروع ہوں تو ہندوستان، پاکستان میں یہ وقت صبح کا ہوگا، لاس اینجلس سے 3983 کلومیٹر دور نیویارک اور برصغیر کے درمیان وقت کا فرق ساڑھے 9 گھنٹے ہے جسکی وجہ سے وہاں میچز کی شیڈولنگ زیادہ موزوں ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 اکتوبر 2024 12:41

لاس اینجلس اولمپکس 2028ء: منتظمین کا ہندوستانی فینز کو راغب کرنے کیلئے ..
لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں کرکٹ کو شامل کرنے کے بعد منتظمین سٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپکس منتظمین کرکٹ مقابلوں کیلئے مشرقی ساحل پر کرکٹ میچوں کی میزبانی کے امکانات تلاش کر رہے ہیں تاہم نیویارک کو ممکنہ متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق منتظمین کے اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ برصغیر کے ناظرین کیلئے میچز کو لائیو دیکھ سکیں کیوں کہ لاس اینجلس اور برصغیر پاک و ہند کے درمیان فرق تقریباً 12 گھنٹے اور 30 ​​منٹ ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ لاس اینجلس میں میچز پرائم ٹائم یعنی رات 8 بجے شروع ہوں گے تو ہندوستان اور پاکستان میں یہ وقت صبح سویرے کا ہوگا۔ دوسری جانب لاس اینجلس سے 2475 میل یا 3983 کلومیٹر دور نیویارک اور برصغیر پاک و ہند کے درمیان وقت کا فرق ساڑھے 9 گھنٹے ہے، جس کی وجہ سے وہاں میچز کی شیڈولنگ زیادہ موزوں ہے۔

(جاری ہے)

ٹائم زون کے تحفظات کی وجہ سے مناسب جگہ تلاش کرنا منتظمین کیلئے چیلنج بن گیا ہے، نیویارک کا آئزن ہاور سٹیڈیم ٹی20 ورلڈکپ کے بعد بلڈوز کردیا تھا جس کی وجہ سے ایونٹ کے میچز ڈیلاس، ٹیکساس، اور فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا، نارتھ کیرولائنا میں کروائے جاسکتے ہیں جہاں میجر لیگ (ایم ایل سی) کے میچز کھیلے جاتے ہیں۔

منتظمین نے کرکٹ کے مقام کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم دیگر کھیلوں کیلئے مقامات کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ 128 سال کے طویل عرصے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، سال 1900ء میں آخری بار پیرس گیمز میں کرکٹ کا کھیل کھیلا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :